اجزا
- (چکن آدھا کلو (بون لیس
- لیموں کا رس ایک چوتھائی کپ
- پیاز ایک عدد
- (ادرک ایک عدد (درمیانہ ٹکرا
- لہسن کے جوئے دو سے تین عدد
- ہلدی آدھا چائے کا چمچ
- (کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی
- نمک حسب ذائقہ
- (دہی آدھا پاؤ (پانی نکلا ہوا
- کوئلے حسب ضرورت
- ٹماٹر چار عدد
- تیل حسب ضرورت
ترکیب
- پہلے چکن بون لیس کو ایک کے دو لیئر میں کاٹ کر اسٹرپس کاٹ لیں۔
- اب بلینڈر میں لیموں کا رس، پیاز، ادرک اور لہسن کے جوئے شامل کرکے اچھی طرح پیس لیں اور ایک پیالے میں نکال لیں۔
- پھر اس میں چکن، ہلدی، پسی کالی مرچ، نمک اور دہی شامل کرکے خوب اچھی طرح میری نیٹ کر لیں۔
- آدھے گھنٹے تک چھوڑنے کے بعد کوئلہ دہکالیں۔
- اب سیخ پر ایک چکن اسٹرپ پروئیں۔
- پھر ایک ٹماٹر، پھر چکن اور ٹماٹر کا پیس پرو کر سینک لیں۔
- جب سنہری رنگ آجائے تو ٹھوڑا تھوڑا تیل لگاکر سینکیں اور پلیٹر پر نکال کر سرو کریں۔