اجزا
- آلو دو سو پچاس گرام
- تیل حسب ضرورت
- کڑی پتے پندرہ سے بیس عدد
- سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ
- آم کا اچار دو کھانے کے چمچ
- ہلدی ایک چٹکی
- (لال مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی
- نمک آدھا چائے کا چمچ
ترکیب
- آلوؤں کو اُبال کر چھیل لیں۔
- پھر کیوبز میں کاٹ کر الگ رکھ دیں۔
- ایک برتن میں تیل گرم کریں، اس میں کڑی پتے، سفیدزیرہ،آم کا اچار، ہلدی، کُٹی لال مرچ، نمک اور اُبلے آلو ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔