اجزا
- :(پانی (کھٹے کے لئے
- پودینہ ایک کپ
- ہری مرچ دو سے چار عددیا حسب ذائقہ
- لیموں کا جوس تین کھانے کے چمچ
- چینی ایک کھانے کا چمچ یا حسب ذائقہ
- نمک ایک چائے کا چمچ یا حسب ضرورت
- املی پیسٹ تین کھانے کے چمچ
- کالا نمک ایک چائے کا چمچ
- ادرک پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
- ہینگ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
- زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
- کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
- پانی چار کپ یا حسب ضرورت
- :پوری کے لئے
- میدہ ایک چوتھائی کپ
- سوجی تین چوتھائی کپ
- پانی آدھا کپ یا حسب ضرورت
- تیل فرائینگ کے لئے
ترکیب
- کھٹے پانی کےلیے: تمام اجزاء کوسوائے پانی کے مکس کرکے باریک پتلا سا پیسٹ تیار کر لیں۔
- بلینڈ کرتے ہوۓ ضرورت کے مطابق مزید پانی شامل کریں۔
- اچھا ذائقہ بنانے کے لیے ہری مرچوں کو استعمال کریں اور پھر لیموں کا رس، چینی اور نمک بھی حسبِ ضرورت شامل کریں۔
- یاد رہے آپ اسے مزید سپائسی بنانے کے لیے مزید پانی کو شامل کریں اور اسے کافی حد تک پتلا بنائیں۔
- کٹھے پانی کا ذائقہ اچھا کرنے کے لیے ایک دن کے لیے اسے فریج میں رکھ دیں۔
- پوری کے لیے ڈو تیارکرنا: سوجی اور میدے کو مکس کرلیں۔
- پھر حسبِ ضرورت پانی ڈو میں شامل کرتے رہیں اور اسے اچھی طرح سے گوندھ لیں۔
- اب اسے گیلے کپڑے سے دس منٹ کے لیے ڈھانپ دیں۔
- دو کچن کے ٹاول لے کر ایک کو شیٹ پر یا کسی ہموار سطح پر بچھا دیں۔
- ڈو کے ساٹھ عدد چھوٹے چھوٹے پیڑے بنائیں اور انھیں نمی والے کپڑے سے ڈھانپ دیں۔
- ہر پیڑے کو دو انچ کے قطر دائرے میں رول کریں۔
- اب انھیں ایک ٹاول پر رکھ کر دوسرے سے ڈھانپ دیں۔
- یہی عمل تمام پوریوں کے ساتھ کریں۔
- پوری بنانے کے لیے: تیل درمیانی آنچ پر گرم کریں۔
- تیل کی مقدار فرائنگ پین میں ڈیڑھ انچ تک ہونی چاہیے۔
- تیل کی گرمائش چیک کرنے کے لیے ڈو کا ایک ٹکڑا تیل میں ڈالیں۔
- اگر تیل پُوری طرح تلنے کے لیے تیار ہو تو پوریاں تلنا شروع کردیں اور پہلی پوری بیل کر تیل میں گولڈن براؤن ہونے تک تَل لیں۔
- اسی طرح ایک ہی وقت میں چھ سے آٹھ پوریاں اکٹھے تلی جا سکتی ہیں۔
- جب اِنکی رنگت گولڈن براؤن ہو جاۓ تو انھیں پیپر ٹاول پر نکالتے جائیں۔ اس طرح سے ان کا تیل پیپر میں جذب ہوتا جائے گا۔
- یاد رکھیں کہ جب پوریوں کو تلنے کے بعد فرائنگ پین سے باہر نکالیں تو تیل کو پہلے سے ہی فرائنگ پین میں اچھی طرح سے نچوڑ لیں۔
- پانی پوری سرو کرنے کے لیے: پوری کے درمیان سوراخ نکالیں اور اس میں ابلے ہوۓ آلو یا چنے شامل کریں اور کھٹے پانی میں ڈبو کر سرو کریں۔