اجزا
- (آلو چار عدد (ابلے ہوئے
- (مٹر ایک پیالی (چھلے ہوئے
- (گاجر دو عد (باریک کٹی ہوئی
- (ہری مرچ چار عدد (لمبی باریک کٹی ہوئی
- (پھول گوبھی ایک پھول (چھوٹا
- (شملہ مرچ دو عدد (کیوبز
- (ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ (کچلے ہوئے
- (کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ (کٹی ہوئی
- نمک حسب ذائقہ
- ہلدی ایک چائے کا چمچ
- مکھن ایک پیکٹ
- فریش کریم ایک پیکٹ
- (سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا
- تیل حسب ضرورت
- (پودینہ آدھی گٹھی (باریک کٹا ہوا
ترکیب
- ایک کڑاہی میں تیل گرم کرلیں۔
- اب آلو کو چھیل کر کیوبز بنائیں اور گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرکے گولڈن براؤن کریں اور نکال لیں۔
- تیل کو دوبارہ ڈبے میں ڈال دیں۔
- پھر ایک مکھن اور دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں ادرک لہسن شامل کرکے ہلکا سا بھون لیں۔
- اس کے بعد گاجر، پھول گوبھی، مٹر، نمک اور ہلدی ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور ایک پیالی گرم پانی شامل کردیں۔
- جب سبزیاں گل جائیں تو ان میں تلے ہوئے آلو، سفید زیرہ، ہری مرچ، کالی مرچ اور فریش کریم ڈال کر پانچ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
- آخر میں پودینہ اور ہری مرچ ڈال کر مزے دار مکھنی سبزی تیار ہے۔