اجزا
- میدہ 1کپ
- کوکو پائوڈر 3کھانے کے چمچ
- انڈا 1عدد
- دودھ 1کپ
- مکھن یا آئل 2چائے کے چمچ
- کریم 1کپ
- لیموں کا رس 1چائے کا چمچ
- چینی 2کھانے کے چمچ
- مکس فروٹ 1کپ
- نمک حسب ذائقہ
- تیل (فرائی) حسب ضرورت
ترکیب
- میدہ میں کوکو پائوڈر ملا کے اس کو چھلنی سے چھان کے بائول میں ڈال لیں پھر اس میں انڈا مکس کریں، دودھ دال کے ہاتھ والے بیٹر سے مکس کرلیں۔
- جب اچھی طرح مکس ہو جائے تو مکھن یا آئل شامل کرکے مکس کریں۔
- کریم فروٹ بنانے کے لیے: ایک بائول میں کریم پھینٹ لیں اور اس میں لیمن جوس ملا دیں پھر چینی مکس کریں کہ چینی کا دانہ حل ہو جائے۔
- اب اس میں مکس فروٹ شامل کرکے مکس کریں۔
- فرائنگ پین میں 2کھانے کے چمچ تیل ڈال کے پین کو گرم کرلیں، کوکنگ سپون سے مکسچر پین کے درمیان میں ڈال کے پھیلا دیں۔
- اور دونوں اطراف سے سینک لیں۔اسی طرح سارے پین کیک بنا لیں۔
- پین کیک کے اوپر فروٹ کریم ڈال کے پین کیک کو فولڈ کردیں۔ پودینہ کے پتوں سے سجا کے پیش کریں۔