اجزا
- قیمہ ایک پاؤ (Mince 250 gm)
- ادرک اور لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ (Ginger garlic paste 1 tsp)
- نمک حسبِ ذائقہ (Salt to taste)
- پیاز ایک عدد (باریک کٹی ہوئی) (Onion 1 finely cut)
- ہرا دھنیا ایک گٹھی (Fresh coriander 1 bunch)
- لیموں کا رس ایک عدد (Lemon juice 1)
- کُٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (Black pepper 1 tsp chopped)
- ہری مرچ چار عدد (باریک کٹی ہوئی) (Green chillies 4 finely cut)
- زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا) (Cumin 1 tsp roast and grind)
- سموسے کی پٹیاں بارہ عدد (Samosa’s bandages 12)
- تیل حسبِ ضرورت (Oil as required)
ترکیب
- فرائنگ پین میں مشین کا بنا ہوا قیمہ، ادرک اور لہسن کا پیسٹ اور نمک ڈال کر پانی خشک کریں اور چولہا بند کر دیں۔
- پھر ٹھنڈا ہونے پر اس میں باریک کٹی پیاز، باریک کٹا ہرا دھنیا، لیموں کا رس، کُٹی کالی مرچ، باریک کٹی ہری مرچ ڈال دیں۔
- اور ساتھ ہی بھنا اور پسا ہوا زیرہ شامل کریں۔
- اور اس کو سموسے کی پٹیوں میں بھر کر انڈے میں کوٹ کریں۔
- اس کے بعد تیل گرم کرکے سموسوں کو ڈیپ فرائی کرلیں۔ قیمے کے سموسے تیار ہیں۔