اجزا
- گاجر دو عدد
- پھول گوبھی آٹھ پھول
- سیم کی پھلی بارہ عدد
- شملہ مرچ دو عدد
- مٹر آدھی پیالی
- ٹماٹر ایک عدد
- پیاز دو عدد
- (بادام آٹھ عدد (باریک پسے ہوئے
- (کاجو آٹھ عدد (باریک پسے ہوئے
- (ادرک ایک درمیانہ ٹکڑا (کٹا ہوا
- (لہسن تین جوے (کٹے ہوا
- ثابت سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
- (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
- (دھنیا ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا
- لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
- پانی ایک پیالی
- نمک حسبِ ذائقہ
- تیل آدھی پیالی
ترکیب
- سبزیوں کو ایک انچ کے ٹکڑوں میں کاٹیں۔
- ایک پیاز کو کدوکش کریں اور دوسری کے باریک لچھے کاٹ لیں۔
- دیگچی میں تیل گرم کرکے زیرہ سرخ کریں اور کدوکش پیاز شامل کریں۔
- اس میں لہسن، ادرک، لیموں کا رس، لال مرچ اور دھنیا ڈال کر بُھونیں۔
- ایک منٹ پکانے کے بعد کاجو اور بادام ڈال کر مصالحہ کناروں سے الگ ہونے تک بُھونیں۔
- اس میں گاجر، پھول گوبھی، پھلیاں اور پانی ڈالیں اور ڈھانک کر پانچ منٹ تک پکائیں۔
- پھر چمچ چلاتے ہوئے شملہ مرچ، ٹماٹر، مٹر اور پیاز کے لچھے شامل کر دیں۔
- سبزیاں نرم ہو جائیں تو نمک ڈال کر دم پر رکھ دیں۔
- مزیدار جلفریزی تیار ہے۔