جھینگا کٹلٹس

Home » Recipes » Urdu Recipes » جھینگا کٹلٹس
Prawns Cutlets

اجزا

 

  • جھینگے ایک کلو گرام
  • سرکہ چار چائے کے چمچ
  • مکھن پچاس گرام
  • لہسن چھ جوئے
  • پیاز ایک سو گرام
  • ادرک دس گرام
  • کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • ڈبل روٹی سات سلائس
  • ٹماٹر کا رس دو کھانے کے چمچ
  • ہری مرچ چار عدد
  • ڈبل روٹی کا چورا ایک کپ
  • نمک حسب ذائقہ
  • سرخ مرچ حسب ضرورت
  • گھی حسب ضرورت

ترکیب

 

  • جھینگوں کو اچھی طرح صاف کرکے دھو لیں اور نمک لگا کر رکھ دیں۔
  • لہسن، پیاز اور ادرک چھیل کر باریک کاٹ لیں۔
  • ہری مرچیں باریک کاٹ لیں۔
  • تھوڑے سے پانی میں ڈبل روٹی کے سلائس بھگو کر رکھ دیں۔
  • اس کے بعد ایک برتن میں گھی گرم کریں۔
  • اس میں آدھی مقدار پیاز ڈال کر براؤن کر لیں۔
  • پھر اس میں ادرک، لہسن اور جھینگے ڈال کر بھونیں۔
  • تین منٹ کے بعد کالی مرچ، ٹماٹر کا رس، نمک، سرکہ، کٹی ہوئی ہری مرچیں اور بقایا آدھی پیاز کی مقدار ڈال کر ایک کپ پانی میں شامل کریں اور درمیانی آنچ پر پکائیں۔
  • اس کا پانی خشک ہو جائے تو برتن کو نیچے اتار لیں اور تمام اجزاء باریک پیس لیں۔
  • اب ان میں بھیگی ہوئی ڈبل روٹی کے سلائس نچوڑ کر اور ڈبل روٹی کا چورا ملا کر خوب اچھی طرح مکس کر دیں۔
  • پھر کٹلٹس بنائیں اور فرائی پین میں گھی اور مکھن گرم کرکے ہلکی آنچ پر تلیں۔
  • سرخ ہونے پر باہر نکال لیں۔

 

 

You May Like

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography

detox

It’s time for a detox. Try these delicious smoothie recipes

This delicious smoothie will help your body get stronger and more beautiful both inside and out. Chia seeds are packed with skin-healthy omega-3 fats and protein, while the supergreen powder cleanses the body from within. You’ll see and feel its results!

pms juice

P.A.M. Juice

Blend pineapple, apples, mint leaves, and lime juice together in a blender until smooth. Add water, if desired, or strain to reach desired consistency.