Search

انڈین بھاجی

Home » Recipes » Urdu Recipes » انڈین بھاجی
indian bhaji

اجزا

 

  • اُبلا آلو ایک عدد
  • اُبلی گاجر ایک عدد
  • پسی ہری مرچ چار عدد
  • اُبلی لوکی آدھی
  • ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی
  • اُبلے مٹر آدھا کپ
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • زیرہ ایک کھانے کا چمچ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
  • کُٹی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
  • پسا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
  • مکھن دو کھانے کے چمچ
  • فریش کریم تین کھانے کے چمچ
  • تیل چار کھانے کے چمچ
  • نمک حسب ذائقہ

ترکیب

  1. پہلے اُبلا آلو، ابلی گاجر، ابلے مٹر اور آدھی ابلی لوکی ابال لیں۔
  2. اس کے بعد ایک پین میں تیل گرم کر کے ادرک لہسن کا پیسٹ بھون لیں۔
  3. جب وہ گولڈن براؤن ہو جائے تو اس میں تمام ابلی ہوئی سبزیاں شامل کر کے خوب اچھی طرح بھونیں اور ساتھ ساتھ کچلتے جائیں۔
  4. اس کے بعد پسی ہری مرچ، پسی لال مرچ، کٹی لال مرچ، ہلدی، زیرہ، پسا گرم مصالحہ اور حسب ذائقہ نمک شامل کر کے کچلنا اور بھوننا جاری رکھیں۔
  5. جب تمام سبزیاں کچل لیں تو ان میں مکھن اور فریش کریم شامل کریں اور مزید ایک سے دو منٹ تک بھونیں، یہاں تک کہ سبزیاں اور مکھن ایک جان ہو جائیں۔
  6. مزے دار انڈین بھاجی تیار ہے۔

 

You May Like

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography

Tikka Samosa

تکہ سموسہ

اجزآ چکن بریسٹ دو عدد لیموں کا رس دو کھانے