اجزا
- موزریلا چیز ایک پیکٹ
- مسٹرڈ سیڈز ایک چائے کا چمچ
- پیپریکا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
- تھائم آدھا چائے کا چمچ
- اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
- لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
- کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
- نمک آدھا چائے کا چمچ
- سرکہ آدھا چائے کا چمچ
- میدہ آدھا کپ
- بریڈ کرمز آدھا کپ
- انڈے دو عدد
- (اسپائسی ڈیپ)
- ٹماٹو کیچپ آدھا کپ
- لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
- پیپریکا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
- کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
- نمک حسب ضرورت
- سرکہ آدھا چائے کا چمچ
- ہری مرچ (کْٹی) ایک عدد
- ثابت لال مرچ(کْٹی) آدھا چائے کا چمچ
- تیل تلنے کیلئے
ترکیب
- (اسپائسی ڈِپ بنانے کا طریقہ)ایک باؤل میں کیچپ،پیپریکا پاؤڈر ، لال مرچ،نمک،کالی مرچ،ہری مرچ،سرکہ اورثابت لال مرچ ڈال کے مکس کرلیں
- چیزاسٹکس بنانےکے لیے: موزریلا چیز کے بلاک کے چھ سے آٹھ اسٹک کاٹ لیں۔
- ایک باؤل میں چیز اسٹک، مسٹرڈ سیڈز،پیپریکا پاؤڈر،تھائم، اوریگانو،نمک، کالی مرچ اور سرکہ ڈال کے مکس کرلیں۔
- ان میرینیٹڈ اسٹک کو باؤل سے نکال لیں اور اسی باؤل میں میدہ ڈال کے مکس کریں کہ بچے ہوئے مصالحے میدے میں مکس ہو جائیں۔
- انڈے میں نمک ڈال کے پھینٹ لیں۔
- پین میں تیل گرم کریں۔
- میرینیٹڈ اسٹک انڈے میں ڈِپ کریں پھر میدہ میں کوٹ، اس کے بعد پھر انڈا اور آخر میں بریڈ کرمز لگا کے ڈیپ فرائی کرلیں۔
- یہ بہت جلدی فرائی ہوں گی۔
- پیپر ٹاؤل پر نکال کے رکھیں کہ چکنائی نکل جائے پھر سرونگ پلیٹ میں اسپائسی ڈِپ کے ساتھ سرو کریں۔