اجزا
- (آلو آدھا کلو (اُبلے اور میش کئے ہوئے
- پیاز دو سے تین عدد
- سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
- ٹماٹر تین عدد
- نمک حسبِ ذائقہ
- (لال مرچ دو چائے کے چمچ (پسی ہوئی
- ہلدی آدھا چائے کا چمچ
- (ادرک دو کھانے کے چمچ (باریک کٹی ہوئی
- ہرا دھنیا حسبِ ضرورت
- انار دانہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
- تیل حسبِ ضرورت
ترکیب
- تیل گرم کرکے پیاز ہلکی فرائی کرلیں۔
- اب اس میں سفید زیرہ، ٹماٹر، نمک، پسی لال مرچ، ہلدی اور باریک کٹی ادرک ڈال کر مصالحہ بھون لیں۔
- پھر اُبلے اور میش کیے ہوئے آلو شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور دس منٹ کے لیے دَم پر رکھ دیں۔
- آخر میں تھوڑا سا ہرا دھنیا اور انار دانہ ڈال کر مکس کریں اور نکال کر سرو کریں۔