اجزا
- بادام دو سو پچاس گرام
- چینی دوسو پچہتر گرام
- انڈے کی سفیدی تین عدد
- ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
ترکیب
- باداموں کو خشک پین میں دس منٹ کے لئے چولہے پر ٹوسٹ کرلیں۔
- اب باداموں کو چینی کے ساتھ گرائنڈ کرلیں یہاں تک کہ پوری طرح باریک کُٹے ہوئے ہوں۔
- انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹ لیں یہاں تک کہ یہ سخت ہوجائے۔
- پھر گرائنڈ کیا ہوا بادام چینی کا مکسچر اور ونیلا ایسنس ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
- اب ایک چائے کے چمچ کے برابر مکسچر کو کوکیز ٹرے کے اوپر بچھائے ہوئے پیپر کے اوپر ڈھیڑی کی شکل میں ڈال دیں۔
- پوری ٹرے پر ایسے ہی ڈھیڑیاں بنا دیں۔
- پھر دس سے بارہ منٹ کے لئے بیک کرلیں۔
- اوون سے نکال کر ٹھنڈا ہونے کے لئے چھوڑ دیں۔
- آلمنڈ کلسٹرز سرونگ کے لئے تیار ہیں۔