Search

سبزیوں کی جلفریزی

Home » Recipes » Urdu Recipes » سبزیوں کی جلفریزی
Vegetable Jalfrezi

اجزا

  • گاجر دو عدد
  • پھول گوبھی آٹھ پھول
  • سیم کی پھلی بارہ عدد
  • شملہ مرچ دو عدد
  • مٹر آدھی پیالی
  • ٹماٹر ایک عدد
  • پیاز دو عدد
  • (بادام آٹھ عدد (باریک پسے ہوئے
  • (کاجو آٹھ عدد (باریک پسے ہوئے
  • (ادرک ایک درمیانہ ٹکڑا (کٹا ہوا
  • (لہسن تین جوے (کٹے ہوا
  • ثابت سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
  • (دھنیا ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا
  • لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
  • پانی ایک پیالی
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • تیل آدھی پیالی

ترکیب

 

  • سبزیوں کو ایک انچ کے ٹکڑوں میں کاٹیں۔
  • ایک پیاز کو کدوکش کریں اور دوسری کے باریک لچھے کاٹ لیں۔
  • دیگچی میں تیل گرم کرکے زیرہ سرخ کریں اور کدوکش پیاز شامل کریں۔
  • اس میں لہسن، ادرک، لیموں کا رس، لال مرچ اور دھنیا ڈال کر بُھونیں۔
  • ایک منٹ پکانے کے بعد کاجو اور بادام ڈال کر مصالحہ کناروں سے الگ ہونے تک بُھونیں۔
  • اس میں گاجر، پھول گوبھی، پھلیاں اور پانی ڈالیں اور ڈھانک کر پانچ منٹ تک پکائیں۔
  • پھر چمچ چلاتے ہوئے شملہ مرچ، ٹماٹر، مٹر اور پیاز کے لچھے شامل کر دیں۔
  • سبزیاں نرم ہو جائیں تو نمک ڈال کر دم پر رکھ دیں۔
  • مزیدار جلفریزی تیار ہے۔

 

You May Like

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography

Tikka Samosa

تکہ سموسہ

اجزآ چکن بریسٹ دو عدد لیموں کا رس دو کھانے