Search

میتھی گوشت

Home » Recipes » Urdu Recipes » میتھی گوشت
Fenugreek Meat

اجزا

 

  • بکرے کا گوشت آدھا کلو
  • (پیاز دو عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • ہلدی ڈیڑھ چائے کا چمچ
  • (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  • نمک حسب ذائقہ
  • میتھی کا ساگ دو کلو
  • تیل ایک پیالی
  • ہری مرچ دس عدد
  • (گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا
  • مکھن حسب ضرورت

ترکیب

 

  • ایک دیگچی میں بکرے کا گوشت، ڈیڑھ پیالی گرم پانی، پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ، ایک چائے کا چمچ ہلدی، لال مرچ اور نمک ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں۔
  • اب میتھی کا ساگ اچھی طرح دھوکر آدھا چائے کا چمچ ہلدی کے ساتھ بھگوکر دس منٹ کے بعد نکالیں۔
  • جب گوشت کا پانی خشک ہو جائے تو اسے ہلکا سا بھون کر تیل، میتھی اور ہری مرچ ڈال کر بھون لیں۔
  • اس کے بعد گرم مصالحہ اور مکھن شامل کرکے دس منٹ کے لیے دَم پر رکھ دیں۔
  • پھر مزے دار میتھی گوشت سادے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔

 

 

 

You May Like

Mario Adderley | Nassau – Bahamas

Discover the artistic brilliance of Mario Adderley, an acclaimed painter from Nassau, Bahamas. Immerse yourself in his captivating works that beautifully capture the vibrant essence of the island. Experience the enchanting colors, local culture, and breathtaking landscapes through Adderley’s art. Explore the gallery and be transported to the mesmerizing beauty of the Bahamas.

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography