اجزا
- چکن ایک عدد
- گاجر ایک عدد
- شملہ مرچ ایک عدد
- کیری ایک عدد
- ادرک ایک عدد
- لیموں ایک عدد
- ٹماٹر دو عدد
- آلو دو سے تین عدد
- ہری مرچ چار سے چھ عدد
- پانی دو کپ
- مٹر آدھا کپ
- لہسن جوئے چار سے چھ عدد
- کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
- (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
- ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
- زیرہ ایک چائے کا چمچ
- املی کا گودا تین کھانے کے چمچ
- تیل چار کھانے کے چمچ
- دھنیا پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ
- نمک ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ترکیب
- تمام مصالحوں کو ادرک لہسن کے پیسٹ میں ملا کر چکن پر اچھی طرح لگائیں۔
- ڈیپ پین میں تیل گرم کرکے چکن ڈالیں۔
- چند منٹ بعد اس میں نمک اور لیموں کا رس شامل کرکے پانی ڈال کر ڈھک دیں۔
- تھوڑا پک جائے تو چکن کو پلٹ دیں اور املی کا گودا شامل کرکے تیز آنچ کر لیں، تاکہ پانی خشک ہوجائے۔
- اب اس میں کٹی ہوئی سبزیاں ڈال دیں۔
- آخر میں ٹماٹر اور ہری مرچ شامل کرکے کچھ دیر پکائیں۔
- تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں۔