اجزا
- انڈوں کی زردی چھ عدد
- انڈوں کی سفیدی آٹھ عدد
- چار لیموں کے چھلکے
- شکر ایک پاؤ
- مکھن تھوڑا سا
ترکیب
- سب سے پہلے انڈوں کی زردی اور شکر ملا کر خوب پھینٹ لیں تاکہ آمیزہ گاڑھا ہو جائے۔
- پھر انڈوں کی سفیدی بھی پھینٹ کر برف کی طرح کرلیں۔
- سفیدی اور زردی کو آپس میں ملا دیں۔لیموں کے چھلکے بھی ملا دیں۔
- اوون پروف ڈش کی تہہ میں چکنا کاغذ لگائیں۔
- اس پر آمیزہ انڈیل دیں۔
- گرم اوون میں ڈش چھ منٹ کے لیے رکھ دیں۔
- آملیٹ کو آنچ سے ہٹا کے ٹھنڈا کرلیں۔
- برتن میں نکال کر دائروں کی شکل میں کاٹ کر اوپر مکھن لگا کر پیش کریں۔