اجزا
- ڈبل روٹی ایک عدد
- زیتون کا تیل آدھا کپ
- (مکھن ایک کھانے کا چمچ ﴿پگھلا ہوا
- (لہسن جوئے دو عدد ﴿کٹا ہوا
- (پارمیزان چیز ایک تہائی کپ ﴿کدوکش کی ہوئی
- پارسلے ایک سے دو کھانے کے چمچ
- تلسی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
- اوریگانو ایک چوتھائی چائے کا چمچ
- تھائم ایک چوتھائی چائے کا چمچ
- سیلری ایک چوتھائی چائے کا چمچ
- نمک ایک چٹکی
ترکیب
- ایک پیالے میں زیتون کا تیل، مکھن، لہسن، پارمیزان چیز، پارسلے، تلسی، اوریگانو، تھائم، سیلری اور نمک ڈال کر مکس کرلیں۔
- اب ڈبل روٹی کی سلائس کو برش کی مدد سے دونوں طرف تیل لگادیں اور چھوٹے چکور پیس میں کاٹ لیں۔
- اب مکسچر کو بیکنگ ٹرے میں ڈال کر ڈبل روٹی ڈال دیں اور مکس کرکے کوٹ کر لیں۔
- اب اس کو ایک سو اسی ڈگری سینٹ گریڈ پر دس سے پندرہ منٹ کے لیے بیک کرلیں اور گولڈن براؤن کرلیں اور چار ہفتوں کے لیے اسٹور کرلیں۔