Search

ہنی مسٹرڈ بار بی کیو چکن

Home » Recipes » Urdu Recipes » ہنی مسٹرڈ بار بی کیو چکن
Honey Mustard BBQ Chicken

اجزا

 

  • چکن ڈرم اسٹک بارہ عدد
  • کیچپ 120 ملی لیٹر
  • اورنج جوس 120 ملی لیٹر
  • زیتون کا تیل دوکھانے کے چمچ
  • لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • مسٹرڈ پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • اوریگانو ایک چائے کا چمچ
  • کالی مرچ چوتھائی چائے کا چمچ
  • سرکہ 60 ملی لیٹر
  • گلیز
  • شہد دوکھانے کے چمچ
  • رائی دانہ ایک چائے کا چمچ
  • لیموں کی چھال ایک چائے کا چمچ
  • نمک حسب ذائقہ

ترکیب

 

  • چکن ڈرم اسٹک کو کانٹے کی مدد سے گود لیں۔
  • ایک پیالے میں کیچپ، اورنج جوس، لہسن پیسٹ، مسٹرڈ پیسٹ، نمک، اوریگانو،کالی مرچ اور سرکہ مکس کریں۔اس میں ڈرم اسٹک بیس منٹ تک میرینیٹ کریں۔
  • گرل پین کو چولہے پر گرم کریں اس پر آئل لگا کے ڈرم اسٹک رکھ دیں اور ان کے اوپر بھی آئل ڈالیں۔ دونوں اطراف سے گرل کرلیں۔
  • اچھی طرح گرل ہو جائے تو بکنگ ٹرے میں رکھ کے اوون میں پندرہ سے بیس منٹ مزید پکنے کیلئے رکھ دیں۔
  • اوون سے نکال کے سرونگ ڈش میں رکھیں اوپر گرم کیا ہوا شہد، رائی دانہ اور لیموں کی چھال ڈالیں۔ ہری مرچ اور ہرا دھنیا سے سجا کے پیش کریں۔

 

 

You May Like

1567669898 maxresdefault

Dynamite Chicken

Twitter @ChefGulzarHussa Instagram @Chefgulzar Facebook page www.facebook.com/chefgulzarrecipes For Business inquiries:

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography