اجزا
- بینگن آدھا کلو
- ہرا لہسن چار گٹھی
- لیموں دو عدد
- (پیاز تین عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
- (لال مرچ چھ عدد ﴿ثابت اور باریک کٹی ہوئی
- ہری مرچ آٹھ عدد
- ہلدی ایک چائے کا چمچ
- (ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ ﴿پسا ہوا
- سرسوں کا تیل حسب ضرورت
- نمک حسب ذائقہ
ترکیب
- پہلے ہرے لہسن کو دھوکر باریک کاٹ لیں۔
- بینگن اچھی طرح دھوکر سلائس میں کاٹیں اور تیل میں گولڈن براؤن کرکے نکال لیں۔
- اب دیگچی میں سرسوں کا تیل ڈال کر پیاز گولڈن براؤن کرکے آدھی نکال لیں۔
- باقی آدھی پیاز میں ہرا لہسن، لال مرچ، ہری مرچ، ہلدی، ادرک لہسن اور نمک شامل کرکے ہلکا سا بھونیں اور تلے ہوئے بینگن میں ڈال دیں۔
- آخر میں اوپر سے لیموں کا رس ڈال کر دم پر رکھیں اور سرو کرتے وقت باقی آدھی تلی پیاز شامل کردیں۔