اجزا
- لال مرچ ثابت سو گرام
- ثابت سفید زیرہ تین کھانے کے چمچ
- کالا زیرہ ایک کھانے کا چمچ
- چھوٹی الائچی کے دانے ایک چائے کا چمچ
- ٹاٹری ایک چائے کا چمچ
- ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ
- سونٹھ پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
- ثابت کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
- دار چینی پاؤڈر آدھا چائے اک چمچ
- کالا نمک ایک چائے کا چمچ
- نمک ایک کھانے کا چمچ
ترکیب
- سب سے پہلے ایک توے یا پین پر نمک اور کالا نمک کے علاوہ تمام اجزا کو بھون لیں۔
- اب تمام بھنے ہوئے مصالحوں کو مصالحہ پیسنے والے بلینڈر میں ڈالیں اور ساتھ ہی کالا نمک اور نمک بھی شامل کر کے اچھی طرح سے پیس لیں۔
- گلزار اسپیشل چاٹ مصالحہ تیار ہے۔