اجزا
- مکھن تین اونس
- پھینٹا ہوا انڈا ایک عدد
- گول کٹی بڑی پیاز دو عدد
- کٹے بینگن دو عدد
- کٹے ٹماٹر (سلائس) دو عدد
- کٹے آلو تین عدد
- بھنا قیمہ آدھا کلو
- چیڈر چیز آدھا کپ
- تیل دو کھانے کے چمچ
- ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
- (وائٹ سوس کے اجزا)
- دودھ ایک کپ
- پانی ایک کپ
- نمک آدھا چائے کا چمچ
- کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
- مسٹرڈ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
- مکھن دو کھانے کے چمچ
- میدہ دو کھانے کے چمچ
ترکیب
- ایک برتن میں مکھن اور تیل گرم کر لیں۔
- اس میں گول کٹی بڑی پیاز ڈال کر دو سے تین منٹ فرائی کر کے نکال لیں۔
- اب اس تیل میں کٹے بیگن فرائی کر کے نکال لیں۔
- اب اسی تیل میں گول کٹے آلو ڈال کر گل جانے تک فرائی کریں اور نکال کر الگ رکھ دیں۔
- (وائٹ سوس بنانے کی ترکیب)
- مکھن گرم کر کے اس میں میدہ، دودھ، ایک کپ پانی، نمک، کالی مرچ اور مسٹرڈ پاؤڈر شامل کر کے پکائیں۔
- مسلسل چمچہ چلاتے رہیں، یہاں تک کہ وہ گاڑھا ہو جائے۔
- سرو کرنے کے لیے ایک اوون پروف ڈش کو گریس کر کے پہلے فرائی کیے ہوئے آلو اور بینگن کی تہہ بنائیں اور اس پر بھنا قیمہ ڈالیں۔
- اب تلی ہوئی پیاز اور سلائس میں کٹے ٹماٹر ڈال کر وائٹ سوس پھیلا دیں۔
- پھر پھینٹا ہوا انڈا ڈالیں۔
- اس کے بعد کدوکش کیا ہوا چیڈر چیز ڈال کر ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم اوون میں بیس منٹ بیک کریں۔
- آخر میں اسے ہرا دھنیا چھڑک کر پیش کریں۔