Search

کیرٹ کوکیز

Home » Recipes » Urdu Recipes » کیرٹ کوکیز
Carrot Cookies

اجزا

 

  • پھینٹا ہوا انڈا آدھا
  • میدہ ایک کپ
  • دلیا ایک کپ
  • مکھن ایک چوتھائی کپ
  • اخروٹ آدھا کپ
  • چینی آدھا کپ
  • کدو کش گاجر آدھا کپ
  • دودھ ایک چوتھائی کپ
  • ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
  • بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • پسی دار چینی آدھا چائے کا چمچ
  • (آئسنگ کے اجزا)
  • آئسنگ شوگر ایک کپ
  • مکھن دو کھانے کے چمچ
  • اورنج جوس ایک سے دو کھانے کے چمچ

ترکیب

  • مکھن میں چینی شامل کر اچھی طرح پھینٹ لیں کہ یہ آمیزہ کریمی ہو جائے۔
  • اب اس میں پھینٹا ہوا آدھا انڈا ڈال کر مزید پھینٹیں۔
  • اب اس میں کدو کش گاجر، دودھ، ونیلا ایسنس، میدہ، دلیا، بیکنگ پاؤدر، پسی دار چینی اور اخروٹ شامل کر کے فولڈ کریں۔
  • اب کوکیز شیٹ کو گریس کر کے ایک ایک چمچہ بھر کے کوکیز بنائیں اور ایک سو نوے ڈگری تک گرم اوون میں پندرہ منٹ بیک کریں۔
  • کوکیز کا رنگ ہلکا براؤن ہو جائے تو اوون سے نکال کر ٹھنڈا کریں۔
  • آئسنگ کے لیے آئسنگ شوگر میں مکھن اور ایک سے دو کھانے کے چمچ اورنج جوس شامل کر کے اچھی طرح پھینٹ لیں۔
  • گاڑھی آئسنگ بن جائے تو کوکیز پر لگا کر پیش کریں۔

 

You May Like

Chef Osama Dalal Biography (Syria)

Discover the inspiring journey of Chef Osama Dalal, a renowned culinary genius from Syria. Explore his rich background, culinary expertise, and passion for bringing authentic Syrian flavors to the world. From his early roots to international acclaim, delve into the life of Chef Osama Dalal and his remarkable contributions to the gastronomic world.

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography