اجزآ
- (چنے دو سو پچاس گرام (رات بھر پانی میں بھیگے ہوئے
- (آلو ایک کپ (ابلے، چھلے اور کٹے ہوئے
- (ہرا دھنیا چار کھانے کے چمچ (کٹا ہوا
- (پیاز ایک کپ (کٹی ہوئی
- (پاپڑی آدھا کپ (توڑ کے رکھی ہوئی
- چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ
- (دہی ایک کپ (پھینٹی ہوئی
- نمک آدھا کپ
- :چٹنی کے لئے
- املی کا رس ایک کپ
- کھجور آٹھ عدد
- گڑ دو کھانے کے چمچ
- چینی ایک کھانے کا چمچ
- لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
- چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ
- نمک آدھا چائے کا چمچ
- (لال مرچ چھ عدد (ثابت
- کالا نمک آدھا چائے کا چمچ
ترکیب
- چٹنی کے لئے: ایک پین میں املی کا رس، کھجور، گڑ، چینی، لال مرچ پاؤڈر، نمک، چاٹ مصالحہ، ثابت لال مرچ اور کالا نمک ڈال کر پندرہ منٹ کے لئے پکائیں۔
- پھر ٹھنڈا کرکے بلینڈ کرلیں۔
- چاٹ کےلئے: ایک ڈش میں ابلے ہوئے چنے، آلو، تین چوتھائی کپ چٹنی اور پھر پھینٹا ہوا دہی اوپر ڈال دیں۔
- پھر باقی چٹنی ڈال کر اوپر پاپڑی، پیاز، دھنیا اور چاٹ مصالحہ ڈال دیں۔
- کھٹی میٹھی چنا چاٹ تیار ہے ٹھنڈی یا گرم سرو کریں۔