Search

کورین بیف

Home » Recipes » Urdu Recipes » کورین بیف
Korean Beef

اجزا

 

  • (گوشت ایک کلو (ہڈی کے بغیر
  • (سبز پیاز چار عدد (کٹی ہوئی
  • سویا ساس آدھا کپ
  • سرکہ پانچ کھانے کے چمچ
  • چینی چھ چائے کے چمچ
  • تِلوں کا تیل دو چائے کے چمچ
  • (ادرک دو کھانے کے چمچ (پسا ہوا
  • (لہسن دو چائے کے چمچ (پسا ہوا
  • گرم مصالحہ حسبِ ضرورت
  • نمک حسبِ ضرورت

ترکیب

 

  • گوشت کو دو انچ کے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں (ان کی چوڑائی ایک سینٹی میٹر سے زیادہ نہ ہو)۔
  • اب اس میں تمام مصالحے اور دوسری چیزیں ڈال دیں۔
  • اس کو چار یا پانچ گھنٹوں کےلئے فریج میں رکھ دیں۔
  • اس کے بعد نکال لیں اور اس میں تلوں کا تیل ڈال دیں۔
  • کوئلے دہکا کر انہیں اچھی طرح سُرخ کرلیں اور ان کے اوپر جالی رکھ دیں۔
  • اب جالی کو چکنائی لگا کر ان گوشت کے ٹکڑوں کو دونوں طرف سے بھون کر سنہرا کرلیں۔
  • جالی کو کوئلوں سے تقریباً چار انچ اونچا رکھیں۔
  • تیار ہونے پر گرم گرم نوش کریں۔

 

 

You May Like

Drum Wings Recipe

Drum Wings Recipe

Ingredients 500 gm Chicken wings with skin 250 gm Chicken mince National 1 tbsp Ginger Garlic Paste

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography

Tikka Samosa

تکہ سموسہ

اجزآ چکن بریسٹ دو عدد لیموں کا رس دو کھانے