اجزا
- مکھن پچاس گرام
- چکن بریسٹ ایک عدد
- کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
- نمک ایک چائے کا چمچ
- زیرہ ایک چائے کا چمچ
- ہری مرچ چھ عدد
- پانی حسبِ ضرورت
- تیل چار کھانے کے چمچ
- آلو دو عدد
- گاجر دو عدد
- مٹر ایک کپ
- (چاول آدھا کلو ﴿اُبلے ہوئے
- کشمش ایک سو گرام
ترکیب
- پہلے مکھن گرم کرکے اس میں چکن بریسٹ گولڈن براؤن کریں۔
- اب اس میں کالی مرچ، آدھا چائے کا چمچ نمک، زیرہ، ہری مرچ اور دو گلاس پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
- جب چکن پیس گل جائیں اور پانی ایک کپ رہ جائے تو چولہا بند کردیں۔
- اس کے بعد دوسرے پتیلی میں تیل گرم کرکے اس میں آلو، گاجر اور مٹر فرائی کریں اور آدھا کپ پانی شامل کرلیں۔
- جب سبزیاں گل جائیں تو اُن میں اُبلے چاول اور آدھا چائے کا چمچ نمک ڈال کر مکس کریں۔
- پھر اس میں تیار کیے ہوئے چکن پیس، کشمش اور یخنی شامل کرکے بیس منٹ دم پر رکھ دیں۔
- کلاسیک ویجی ٹیبل پلاؤ تیار ہے۔