اجزا
- مرغی کے پسندے آدھا کلو
- (بند گوبھی حسبِ ضرورت (لمبائی میں کاٹ لیں
- (ہری مرچ حسبِ ضرورت (لمبائی میں کاٹ لیں
- سویا ساس چار کھانے کے چمچ
- کالی مرچ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
- نمک آدھا چائے کا چمچ
- کارن فلور دو پیالی
- (ہری پیاز دو عدد (لمبائی میں کاٹ لیں
- سرکہ چار کھانے کے چمچ
- سرخ مرچ پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
- چائنیز نمک آدھا چائے کا چمچ
- کوکنگ آئل چار کپ
ترکیب
- تمام اجزاء (ہری پیاز، بند گوبھی، بڑی ہری مرچ، سویا سوس، سرکہ، کالی مرچ پاؤڈر، سرخ مرچ پاؤڈر، نمک اور چائنیز نمک) مکس کرلیں اور چکن پر رکھ دیں اور پسندوں کو رول کرلیں۔
- پھر انھیں کارن فلور میں اچھی طرح رول کر لیں اور ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
- کڑاہی میں کوکنگ آئل گرم کریں اور رول فرائی کرلیں۔
- لائٹ گولڈن ہونے پر نکال لیں۔
- انتہائی مزیدار چکن پارچہ رول تیار ہیں۔
- کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔