اجزا
- چکن قیمہ 500 گرام
- بریڈ سلائس 2عدد
- لال مرچ 1چائے کا چمچ
- اورنج جوس 2کھانے کے چمچ
- وورسسٹر شائرساس 2چائے کے چمچ
- نمک حسب ذائقہ
- کالی مرچ 1چائے کا چمچ
- پیاز (باریک کٹا) 1 عدد
- میدہ 1کپ
- انڈے کی زردی 3 عدد
- موزریلا چیز آدھا پیکٹ
- مایونیز آدھا کپ
- مسٹرڈ پیسٹ آدھا کپ
- بریڈ کرمز حسب ضرورت
- تیل حسب ضرورت
ترکیب
- بریڈ کے سلائس ایک باؤل میں ڈالیں اور ان کو تھوڑے سے پانی میں بھگو دیں کہ یہ نرم ہوجائیں۔ پھر سلائس میں سے پانی نچوڑ کے نکال دیں۔
- سلائس الگ باؤل میں رکھیں اور ان میں چکن قیمہ تھوڑا تھوڑا ڈال کے مکس کرتے جائیں۔
- اب اس میں لال مرچ، وورسسٹر شائرساس،اورنج جوس، نمک، پسی کالی مرچ اور پیاز ڈال کے اچھی طرح
- مکس کرلیں۔
- پھر انڈے کی زردی شامل کریں،مکس کرکے میدہ ڈالیں۔
- اب ہاتھ پر چپٹا گول کباب بنا کے اس پر چیز کا ایک ٹکڑا رکھیں اور اسے بال کی شکل دئے دیں۔
- بریڈ کرمز لگا کے ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کرلیں۔
- مایونیز اور مسٹرڈ پیسٹ کو مکس کرکے اس میں پارسلے کاٹ کے ڈال دیں اور چکن بالز کے ساتھ سرو کریں۔