اجزا
- مرغی کا گوشت دو سو پچاس گرام (Boneless chicken 250 gm)
- مکس سبزی دو سو پچاس گرام (Mix vegetables 250 gm)(seasonal)
- بیسن دو کھانے کے چمچ (Gram flour 2 tbsp)
- چاول کا آٹا دو کھانے کے چمچ (Rice flour 2 tbsp)
- کارن فلور دو کھانے کے چمچ (Corn flour 2 tbsp)
- سادہ آٹا دو کھانے کے چمچ (Plain flour 2 tbsp)
- لال مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی) (Red chilli 1 tsp)
- ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ (کُٹا ہوا) (Coriander 1 tsp)
- زیرہ ایک چائے کا چمچ (کُٹا ہوا) (Cumin 1 tsp)
- نمک ایک چائے کا چمچ (Salt 1 tsp)
- ہلدی آدھا چائے کا چمچ (Turmeric ½ tsp)
- انڈا ایک عدد (Egg 1)
- پیاز ایک عدد (Onion 1)
- ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ (Fresh coriander 1 tbsp)
- ہری مرچ دو عدد (Green chilli 2)
- تیل فرائی کے لئے (Oil for frying)
ترکیب
- ایک پیالے میں بیسن، کارن فلور، چاول کا آٹا اور سادہ آٹا مکس (mix) کرلیں۔
- کٹی لال مرچ، ثابت دھنیا، زیرہ، ہلدی، نمک اور انڈا بھی شامل کردیں۔
- پہلے تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس (mix) کرلیں۔ زرا سا پانی بھی شامل کرلیں ِ
- پھر ہرا دھنیا، ہری مرچ اور پیاز باریک کاٹ کر شامل کردیں۔
- آمیزے کو اچھی طرح پھینٹنے کے بعد مرغی کے چھوٹے چھوٹے چوکور ٹکڑے (pieces) بھی شامل کردیں۔
- آمیزے میں مرغی کے ٹکڑوں (pieces) کو لپیٹ کر گرم تیل (hot oil) میں سنہرا ہونے تک تَل (fry) لیں۔
- اب اس مکسچر (mixture) میں مکس (mix) سبزی شامل کریں اور پھر سبزی کے پکوڑے تَل (fry) لیں۔
- پلیٹ میں چکن اور سبزی کے پکوڑوں کو کیچپ کے ساتھ رکھ کر پیش کریں۔