اجزا
- (پیاز دو عدد (کٹے ہوئے
- گھی حسبِ ضرورت
- (ادرک حسب ضرورت (کٹا ہوا
- (ہری مرچ دو عدد (کٹی ہوئی
- (آلو دو عدد (میش کیے اور ابلے ہوئے
- (ہرا دھنیا حسبِ ضرورت (کٹا ہوا
- گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
- چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ
- نمک حسبِ ذائقہ
- لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ
- چپاتیاں رولز کے لئے حسبِ ضرورت
- (پیاز گارنش کے لئے (رِنگ کی شکل میں کٹی ہوئی
ترکیب
- ایک پین میں پیاز شامل کرکے گھی کے ساتھ سوتے کرلیں۔
- پھر ادرک ڈال کر تھوڑا سا اور پکائیں۔
- تھوڑی دیر بعد ہری مرچیں شامل کریں اور آلو بھی شامل کر دیں۔
- اب ہرا دھنیا، گرم مصالحہ پاؤڈر، چاٹ مصالحہ، نمک اور لیموں کا رس شامل کریں۔
- پھر اس مکسچر کو چپاتیوں میں رکھ کر انھیں رول کرلیں اور پیاز کے رنگز کے ساتھ گارنش کریں۔
- آلو کے رولز تیار ہیں۔