اجزا
- چولائی کا ساگ ایک کلو
- تیل ایک چوتھائی کپ
- (پیاز ایک عدد (کٹی ہوئی
- (لہسن ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا
- (سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ (ثابت
- (لال مرچ آٹھ عدد (ثابت
- ٹماٹر ایک عدد
- نمک ایک چائے کا چمچ
- (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
- (آلو ایک عدد (کیوبز میں کٹا ہوا
ترکیب
- تیل گرم کرکے اس میں پیاز، لہسن، ثابت سفید زیرہ اور ثابت لال مرچ ڈال کر فرائی کریں، یہاں تک کہ پیاز نرم ہو جائے۔
- اب اس میں ٹماٹر، آلو ، نمک، کُٹی لال مرچ اور آدھا کپ پانی شامل کریں اور ڈھک کر پکائیں کہ آلو تقریباً تیار ہو جائیں۔
- اب اس میں چولائی کا ساگ ڈال کر ڈھکیں اور اتنا پکائیں کہ وہ تیار ہو جائے۔