اجزا
- لوکی آدھا کلو
- (چنے کی دال دو کپ (اُبلے ہوئے
- (گرم مصالحہ تین چوتھائی چائے کا چمچ (پسا ہوا
- کلونجی آدھا چائے کا چمچ
- ہری مرچ تین سے چار عدد
- پیاز دو عدد
- ثابت گرم مصالحہ تھوڑا سا
- سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
- ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
- ٹماٹر تین عدد
- نمک حسبِ ذائقہ
- (لال مرچ دو چائے کے چمچ (پسی ہوئی
- ہلدی تین چوتھائی چائے کا چمچ
- کڑی پتہ چھ سے آٹھ عدد
- پودینہ گارنشنگ کےلئے
- تیل حسبِ ضرورت
- پانی حسبِ ضرورت
ترکیب
- تیل گرم کرکے پیاز فرائی کریں۔
- اب اس میں تھوڑا سا ثابت گرم مصالحہ اور سفید زیرہ ڈالیں۔
- ساتھ ہی ادرک لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر، نمک، پسی لال مرچ، ہلدی اور کڑی پتے شامل کرکے مصالحہ بھون لیں۔
- پھر لوکی ڈال کر تھوڑا بھونیں۔
- اس کے بعد اُبلے چنے کی دال شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور ایک کپ پانی ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ لوکی گَل جائے۔
- اب پسا گرم مصالحہ اور کلونجی شامل کرکے پانچ منٹ دَم پر رکھیں۔
- آخر میں ہری مرچ اور پودینے سے گارنش کرکے سرو کریں۔