اجزا
- (چقندر ایک کلو ﴿پتوں کے ساتھ
- سرسوں کا تیل ایک پیالی
- ہری مرچ چار عدد
- (لہسن جوئے چار عدد (چھلے اور باریک کٹے
- (لال مرچ آٹھ عدد ﴿ثابت
- سوکھی کھٹائی چند عدد
- نمک حسب ذائقہ
ترکیب
- چقندر کے پتوں کو باریک کاٹیں اور چقندر کو چھیل کر باریک کاٹ لیں اور اچھی طرح سے دھوکر تھوڑی دیر کے لیے بھگو دیں۔
- اب کڑاہی میں سرسوں کا تیل گرم کرکے لہسن ڈال کر گولڈن براؤن کریں۔
- پھر چقندر کو پتوں کے ساتھ اس میں شامل کر دیں۔
- اس کے بعد نمک اور ثابت لال مرچ کو توڑ کر ڈالیں اور ڈھک کر پکنے دیں۔
- جب پانی خشک ہوجائے تو اسے بھون کر سوکھی کھٹائی اور ہری مرچ شامل کرکے ہلکا سا بھون لیں۔
- چقندر کی مزے دار سبزی گرم گرم چپاتی کے ساتھ سروکریں۔