Search

چاکلیٹ اسپائرل بن

Home » Recipes » Urdu Recipes » چاکلیٹ اسپائرل بن
Chocolate Spiral Buns

اجزا

 

  • میدہ تین کپ
  • نمک آدھا چائے کا چمچ
  • چینی تین چائے کے چمچ
  • خمیر ایک کھانے کا چمچ
  • گرم دودھ آدھا کپ
  • گرم پانی حسب ضرورت
  • (مکھن دو اونس (پگھلا ہوا
  • چاکلیٹ اسپریڈ حسب ضرورت
  • (دار چینی ایک چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  • (مکھن دو کھانے کے چمچ (پگھلا ہوا

ترکیب

 

  • ایک پیالے میں میدہ، دو چائے کے چمچ چینی اور نمک شامل کرلیں۔
  • اب اس میں خمیر مکس کریں اور نیم گرم پانی ڈال دیں۔
  • پھر اس میں دو اونس پگھلا ہوا مکھن ڈال کر نرم ڈو بنائیں اور اتنا گوندھیں کہ ڈو اسموتھ ہو جائے۔
  • اب ڈو کو گریس کیے ہوئے ایک پیالے میں ڈال دیں اور ڈھک کر ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں، یہاں تک کہ وہ پھول کر ڈبل ہو جائے۔
  • اب ڈو کو گوندھیں اور اسے مستطیل کی شکل میں رول کر دیں۔
  • پھر اس پر دو کھانے کے چمچ مکھن برش کریں اور چاکلیٹ اسپریڈ لگائیں۔
  • اب ایک چائے کا چمچ چینی اور پسی دار چینی چھڑک کر سوئس رول کی طرح رول کرلیں۔
  • پھر اسے دو سینٹی میڑز کے سلائسز میں کاٹیں اور گریس کی ہوئی بیکنگ ڈش میں رکھ دیں۔
  • آخر میں اسے دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر دس منٹ بیک کرنے کے لیے چھوڑ دیں۔
  • اس کے بعد اوون کو ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر کرکے دوبارہ دس منٹ بیک کرلیں۔

 

 

You May Like

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography

Marzipan

مازری پین

اجزا بادام(پاؤڈر) 1پاؤ چینی 3پاؤ لیکوڈ گلوکوز 2 کھانے کے

Chicken Roast

چکن روسٹ

اجزا   چکن ایک عدد ﴿کھال والی ووسٹر ساس چار

MACCRONS

COCONUT MACROONS

Preheat oven to176 C. Beat egg with mixer until soft. Add artificial honey and continue beating until the meringue is glossy.