Search

پیزا لونی

Home » Recipes » Urdu Recipes » پیزا لونی
Pizza Loni

اجزا

 

  • ٓآٹا دو سو گرام
  • انڈہ ایک عدد
  • خمیر ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  • دودھ آدھا کپ
  • نمک حسب ذائقہ
  • فلنگ کے لئے: (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (کُٹی ہوئی
  • اوریگانو ایک چائے کا چمچ
  • روز میری ایک چائے کا چمچ
  • ٹماٹر کا پیسٹ چار سے پانچ کھانے کے چمچ
  • لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • آئل دو کھانے کے چمچ
  • نمک حسب ذائقہ
  • مرغی کا قیمہ دو سو پچاس گرام
  • (موزریلا چیز آدھا پیکٹ (کدو کش کی ہوئی
  • مکھن دو کھانے کے چمچ
  • (انڈہ ایک عدد (پھینٹا ہوا

ترکیب

 

  • ایک پیالے میں آٹا، نمک، انڈا، خمیر اور دودھ ڈال کر مکس کریں۔
  • گوندھ کر ڈو بنالیں اور ڈھانپ کر ایک طرف رکھ دیں۔
  • پین میں تیل گرم کرلیں اور لہسن کا پیسٹ، اونگانو اور روز میری شامل کرلیں اور کچھ منٹ کے لئے فرائی کریں۔
  • اب اس میں ٹماٹر کا پیسٹ، نمک، کٹی لال مرچ، اور مرغی کا قیمہ ڈال کر پانی خشک ہونے تک اچھی طرح فرائی کریں۔
  • آنچ سے ہٹا لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
  • ڈو کو گول شکل میں رول کرکے کناروں کو پھینٹے ہوئے انڈے سے برش کریں اور پھر درمیان میں مرغی کے قیمے کی فلنگ کریں۔
  • موزریلا چیز سے ٹاپنگ کریں اور سوئس رول کی طرح فولڈ کرکے تہہ بنالیں۔
  • رول کو دو انچ کے سلائسز میں کاٹ لیں۔
  • اب سلائسز کو مکھن سے گریس کئے ہوئے بیکنگ ٹرے میں شامل کریں۔
  • اب ہر سلائس کو مکھن اور پھینٹے ہوئے انڈے کے ساتھ برش کریں۔
  • پھر اسے ایک سو نوے ڈگری سینٹی گریڈ پر بارہ سے پندرہ منٹ کے لئے بیک کرلیں۔
  • اوون سے نکال کر گرم گرم سرو کریں۔

 

 

You May Like

1577623977 hqdefault

Parantha

Recipes for Beginners – Parantha is one of the most

10 Best Breakfast Places in Quebec City, Quebec (Canada)

Discover the top 10 breakfast places in Quebec City, Quebec! Indulge in a delightful morning feast at these fantastic eateries, offering a delectable array of dishes to kick-start your day. From mouthwatering pancakes to savory omelettes, find the perfect spot for a memorable breakfast experience in this charming Canadian city.

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography