اجزا
- میدہ آدھی پیالی (Refined flour ½ cup)
- پیاز دو عدد (بڑے سائز کی) (Onion 2 large)
- پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (Black pepper powder ½ tsp)
- پسی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (Red chillies powder ½ tsp)
- سوڈا واٹر حسبِ ضرورت (Soda water as required)
- نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ (Salt ¼ tsp)
- تیل تلنے کے لیے (Oil for frying)
ترکیب
- پیاز کے گول لچھے کاٹ (cut) کر ٹھنڈے پانی میں بھگو (soak) دیں۔
- ایک پیالے میں میدہ، کالی مرچ، نمک اور لال مرچ ڈالیں اور سوڈا واٹر (soda water) کی مدد سے گاڑھا آمیزہ(thick mixture) بنالیں۔
- ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں۔
- پیاز کے لچھے میدے کے آمیزے (mixture) میں لپیٹ کر کڑاہی میں شامل کریں۔
- پیاز کےلچھے سنہرے (golden) رنگ آنے تک تَل (fry) کر نکال لیں اور گرما گرم پیش (serve) کریں۔