اجزا
- (آلو پانچ عدد (باریک کٹے ہوئے
- انڈے کی زردی ایک عدد
- پامزان چیز ایک تہائی کپ
- میدہ آدھا کپ
- :ٹماٹو ساس کے لئے
- زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچ
- (لہسن دو جوئے (کٹے ہوئے
- (ٹماٹر بارہ عدد (کٹے ہوئے
- (پارسلے ایک کھانے کا چمچ (تازہ
- تلسی کے پتے دو کھانے کے چمچ
- نمک حسب ذائقہ
- کالی مرچ حسب ذائقہ
ترکیب
- آلوؤں کو ابال کر کچل لیں۔
- پھر ایک پیالے میں آلوؤں کے ساتھ انڈے کی زردی، پامزان چیز اور میدے کو شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔
- اب اس مکسچر کے چار رول بناکر سلائسز میں کاٹیں اور ابال لیں۔
- ٹماٹو ساس کے لئے: ایک پین میں زیتون کا تیل گرم کرکے اس میں لہسن کو سوتے کریں اور ٹماٹر شامل کرکے تھوڑی دیر پکائیں۔
- اس کے بعد پارسلے، تلسی کے پتے، نمک اور کالی مرچ چھڑک کر اچھی طرح بھون لیں۔
- اب اسے پوٹاٹو گنوچی کے ساتھ سرو کریں۔