اجزا
- انڈے دو عدد
- آٹا چار اونس
- پانی آٹھ اونس
- پسی دار چینی ایک چائے کا چمچ
- کوکو پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
- مکئی کا آٹا چھ کھانے کے چمچ
- مکھن ڈیڑھ کھانے کے چمچ
- آئل ڈیپ فرائنگ کے لیے
- آئسنگ شوگر حسب ضرورت
- نمک چٹکی بھر
ترکیب
- ایک سوس پین میں آٹھ اونس پانی، مکھن، نمک اور چینی ڈال کر دمیانی آنچ پر پکائیں، یہاں تک کہ مکھن پگھل جائے۔
- اب اس میں فوراً میدہ اور مکئی کا آٹا شامل کر کے درمیانی آنچ پر پکائیں اور مسلسل چمچہ چلاتے رہیں، یہاں تک کہ مکسچر ایک بال کی طرح درمیان میں جمع ہو جائے۔پھر اسے چولہے سے ہٹا کر ٹھنڈا کریں۔
- اب اس میں ایک ایک کر کے دو عدد انڈے شامل کریں۔
- ساتھ ہی کوکو پاؤڈر اور پسی دار چینی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
- سب چیزیں اچھی طرح مکس ہو جائیں تو آمیزے کو ایک اسٹار نوزل والے پائپنگ بیگ میں بھر کر گرم تیل میں لمبی اسٹرپس بنائیں۔ دونوں طرف سے تقریباً تین منٹ فرائی کریں۔
- گولڈن براؤن ہو جائے تو کاغذ پر نکال کر کچھ دیر رکھیں۔ آخر میں تھوڑی سی آئسنگ شوگر چھڑک کر گرم گرم پیش کریں۔