اجزا
- میدہ تین کپ
- سوجی ایک کپ
- دیسی گھی دو کھانے کے چمچ
- دودھ تین کھانے کے چمچ
- چینی چار کھانے کے چمچ
- ہری الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
- نمک ایک چائے کا چمچ
- پانی گوندھنے کے لئے
ترکیب
- ایک بڑے پیالے میں میدہ، سوجی، گھی، دودھ، چینی، ہری الائچی پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
- پھر آہستہ آہستہ پانی شامل کرکے نرم ڈو گوندھ لیں۔
- ڈو کو گیلے کپڑے سے ڈھانپ کر آدھا گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔
- ڈو کو آٹھ برابر حصوں میں تقسیم کرلیں اور پیڑے بنا لیں۔
- پھر آٹھ انچ ڈایا میٹر میں رول کرلیں۔
- اب اوون میں بارہ منٹ کے لئے بیک کرلیں یا کرسپی اور براؤن ہونے تک بیک کریں۔
- مکھن سے برش کریں اور چائے کے ساتھ سرو کریں۔