Search

ماش کی دال کے دہی بڑے

Home » Recipes » Urdu Recipes » ماش کی دال کے دہی بڑے
Lentil Dumplings in Yogurt

اجزا

  • ماش کی دال ایک کپ
  • نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • بیکنگ سوڈا ایک چٹکی
  • (دہی دو کپ (پھینٹا ہوا
  • (ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا
  • (سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا
  • (ادرک آدھا انچ کا ٹکڑا (کٹا ہوا
  • لال مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچ
  • نمک حسب ذائقہ
  • آئل فرائی کرنے کےلئے
  • :گارنشنگ کےلئے
  • اِملی کی چٹنی دو کھانے کے چمچ
  • ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ

ترکیب

  1. ماش کی دال کو رات بھر کےلئے پانی میں بھگو دیں۔
  2. پھر پانی بہا کر اسے پیس لیں۔
  3. اب اس میں نمک اور بیکنگ سوڈا ڈال کر مکس کریں اور ایک طرف رکھ دیں۔
  4. پین میں تیل گرم کریں اور ایک بھرا ہوا چمچ مکسچر کا تیل میں ڈالیں اور بڑوں کو سنہرا ہونے تک فرائی کریں۔
  5. فرائی کئے ہوئے بڑوں کو دس منٹ کے لئے گرم پانی میں بھگو دیں۔
  6. اب بڑوں کو درمیان سے ہتھیلی میں ہلکا سا دبائیں تاکہ اس میں پانی نہ رہے اور اسے سرونگ پلیٹ میں نکال لیں۔
  7. اب دہی میں نمک، لال مرچ، ادرک، زیرہ اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور بڑوں پر ڈال دیں۔
  8. مزیدار دہی بڑوں کو املی کی چٹنی اور ہرے دھنیا کے ساتھ گارنش کرکے سرو کریں۔

You May Like

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography

Chicken Roast

چکن روسٹ

اجزا   چکن ایک عدد ﴿کھال والی ووسٹر ساس چار