اجزا
- ادام دو سو گرام ﴿پسے ہوئے
- آئسنگ شوگر ایک سو گرام
- انڈے کی زردی دو عدد
- ونیلا ایسنس چند قطرے
- بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
- مکھن دو کھانے کے چمچ
- میدہ دو کھانے کے چمچ
- دودھ چار کھانے کے چمچ
- نمک حسب ذائقہ
ترکیب
- پہلے بادام کو ہلکا سا اُبال کر اس کا چھلکا اُتار لیں، خیال رہے کہ بادام بالکل کچے رہنے چاہئیں۔
- اب ان کا خوب اچھا سا پاؤڈر بنالیں۔
- ایک پیالے میں بادام کا پاؤڈر، آئسنگ شوگر، انڈوں کی زردی، ونیلا ایسنس، بیکنگ پاؤڈر، مکھن، میدہ، دودھ اور نمک شامل کرکے خوب اچھی طرح سے گوندھ لیں۔
- اگر ڈو خشک لگے تو تھوڑا سا دودھ مزید استعمال کر سکتے ہیں۔
- اب اس کی چھوٹی چھوٹی بالز بنالیں۔
- پھر اوون ٹرے کو تھوڑا سا چکنا کرلیں۔
- بالز کو ہاتھوں کی مدد سے تھوڑا تھوڑا سا دبا کر اوون ٹرے پر رکھتے جائیں۔
- اب اسے اوون میں دو سو ڈگری پر آٹھ سے دس منٹ کے لیے بیک کر لیں۔
- سنہرا رنگ آنے پر نکال کر سرو کریں۔