اجزا
- انڈے 3عدد
- چینی 100گرام
- کریم 100ملی لیٹر
- اخروٹ(کٹے ہوے) 100گرام
- سیمی سویٹ کوکنگ چاکلیٹ 200 گرام
- مکھن 50 گرام
- میدہ 75 گرام
- بیکنگ پاؤڈر 2/1 چائے کا چمچ
- ونیلا ایسنس 2/1 چائے کا چمچ
ترکیب
- مکھن، چاکلیٹ اور کریم کو پین میں ڈال کر پگھلا لیں، اور 15 منٹ کے لیے اوون کو 180 ڈگری پر گرم کریں۔
- ایک چٹکی نمک ڈالیں اور انڈے ایک ایک کر کے توڑ کر ڈالتے جائیں اور مکس کرتے جائیں۔
- اب 100 گرام چینی ڈالیں اور ونیلا ایسنس شامل کر کے بیکنگ پاؤڈر ڈال لیں۔
- تمام مکچر کو لے کر سانچے میں ڈال کر 20 منٹ تک اوون میں راکھ دیں۔
- اوون سے نکال کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور سرؤ کریں۔
- مزیدار براؤنیز تیار ہیں