اجزا
- انڈا ایک عدد
- کارن فلور سو گرام
- کاسٹر شوگر سو گرام
- میدہ دو سو گرام
- ٹرم مکھن دو سو گرام
- دودھ چھ کھانے کے چمچ
ترکیب
- پیالے میں نرم مکھن، کاسٹر شوگر، انڈہ اور چھ کھانے کے چمچ دودھ ڈال کر پھینٹ لیں۔
- اب اس میں میدہ اور کارن فلور ملا کر اچھی طرح ہلائیں۔
- پھر اس مکسچر کو پائپنگ بیگ میں ڈال کر مکھن اور میدے سے گریس کی ہوئی بیکنگ ٹرے میں نکالیں۔
- اس کے بعد اسے گرم اوون میں ایک سو نوے سینٹی گریڈ پر دس منٹ کے لیے بیک کریں۔
- شارٹ کرسٹ بسکٹس تیار ہیں۔