اجزا
- میدہ چار سو گرام
- (مکھن ایک سو پچاس گرام (پگھلا ہوا
- (زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھنا ہوا
- چینی ایک چائے کا چمچ
- بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
- نمک آدھا چائے کا چمچ
- آئسنگ شوگر تھوڑی سی گارنشنگ کے لئے
ترکیب
- ایک باؤل میں میدہ اور بیکنگ پاؤڈر ملا لیں۔
- اب اس میں پگھلا ہوا مکھن مکس کر دیں۔
- اب نمک، چینی اور بھنا ہوا زیرہ ڈال کر گوندھ لیں اور بیل کر رول بنا لیں۔
- اب اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔
- بیکنگ ٹرے پر بیکنگ شیٹ بچھا کر تھوڑا سا مکھن لگا کر گریس کر لیں اور گول شکل میں بسکٹ بنا لیں۔
- اب ان بسکٹس پر تھوڑا سا زیرہ چھڑک دیں اور اوون میں ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر بارہ سے پندرہ منٹ کے لئے بیک کر لیں۔
- تیار ہونے کے بعد نکال کر کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا کرلیں اور آئسنگ شوگر سے گارنش کرکے پیش کریں۔