اجزا
- بھنڈی آدھا کلو
- تیل آدھا کپ
- لہسن ایک چائے کا چمچ
- نمک ایک چائے کا چمچ
- ہلدی آدھا چائے کا چمچ
- کلونجی آدھا چائے کا چمچ
- (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
- (ٹماٹر تین عدد (باریک کٹے ہوئے
- (پیاز ایک عدد (تلی ہوئی
- ہری مرچ چار عدد
ترکیب
- پہلے تیل میں بھنڈیاں فرائی کر لیں، یہاں تک کہ وہ براؤن ہو جائیں۔
- پھر انھیں نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔
- اب اسی تیل میں لہسن، نمک، پسی لال مرچ، کلونجی اور ہلدی فرائی کریں اور تھوڑا پانی شامل کر دیں۔
- پھر اس میں ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
- آخر میں فرائی کی ہوئی بھنڈیاں، ہری مرچ اور تلی پیاز شامل کرکے دس منٹ کے لیے دم پر چھوڑ دیں۔
- بھنڈی مصالحہ تیار ہے۔