بگھارے بینگن

Home » Recipes » Urdu Recipes » بگھارے بینگن
Baghar Aubergine

اجزا

 

  • بینگن گول چھوٹے ایک کلو
  • مونگ پھلی پچاس گرام
  • خشخاش پچاس گرام
  • تِل پچاس گرام
  • زیرہ ایک چمچ
  • (ان سب کو توے پر بھون کر پیس لیں)
  • سرخ مرچ دو چمچ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • دھنیا ایک چمچ (پسا ہوا)
  • املی کا پانی آدھا کپ
  • کڑی پتہ تھوڑا سا
  • کوکنگ آئل ایک کپ

ترکیب

  • پسے ہوئے مصالحہ کو پانی میں گھول لیں۔
  • بینگن چاک کرکے اس کے اندر بھرلیں۔
  • ایک پتیلی میں تیل گرم کرکےایک ایک بینگن اور کڑی پتہ اس میں چھوڑدیں اور باقی بچا ہوا مصالحہ بھی اس میں ڈال دیں۔
  • اوپر ڈھکن ڈھانپ کر اسے پکائیں جب بینگن گَل جائیں تو املی  کا پانی ڈال دیں۔
  • مزید پانچ منٹ پکائیں بگھارے بینگن تیار ہیں۔

 

You May Like

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography

pms juice

P.A.M. Juice

Blend pineapple, apples, mint leaves, and lime juice together in a blender until smooth. Add water, if desired, or strain to reach desired consistency.