اجزا
- چیز 120 گرام
- میدہ دو کھانے کے چمچ
- کٹا لہسن ایک چائے کا چمچ
- انڈا ایک عدد
- نمک آدھا چائے کا چمچ
- بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
- دودھ یا پانی دو کھانے کے چمچ
- مسٹرڈ پیسٹ ایک چائے کا چمچ
- کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
- کلونجی ایک چٹکی
- ڈبل روٹی آٹھ۔دس عدد
- تیل فرائنگ
ترکیب
- باؤل میں چیز،میدہ،باریک کٹا لہسن،انڈا،نمک،بیکنگ پاؤڈر،دودھ یا پانی،مسٹرڈ پیسٹ، کالی مرچ اور کلونجی مکس کریں۔
- ڈبل روٹی کے ایک سلائس پر چیز مکسچر لگائیں اور اس کے اوپر دوسرا سلائس رکھ کے دبائیں۔
- اب ڈبل روٹی کے کنارے کاٹ کے اسے سینڈوچ کی طرح یا اپنی مرضی کے اسٹائل میں کاٹ لیں۔فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے شیلو فرائی کر لیں یا اوون میں بیک کرلیں۔ مزیدار بریڈ اسکوائر فرنچ فرائز کے ساتھ سرو کریں۔