اجزا
- (ان سالٹڈ مکھن چار اونس (پگھلا ہوا
- کاسٹر شوگر تین اونس
- انڈے کی زردی ایک عدد
- (کالے کشمش تھوڑے سے (بیج نکال کر اور دھو کر
- مالٹے کا چھلکا ایک کھانے کا چمچ
- انڈے کی سفیدی ایک عدد
- میدہ سات اونس
- دار چینی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
- دودھ ایک سے دو کھانے کے چمچ
- (کیک اسپائس پاؤڈر ایک چائے کا چمچ (دار چینی، لونگ، جائفل
ترکیب
- مکھن کو بیٹر کی مدد سے اچھی طرح بیٹ کرلیں۔
- پھر اس میں کاسٹر شوگر اور انڈے کی زردی شامل کر کے بیٹ کریں۔
- پھر اس میں مالٹے کا چھلکا، کشمش، میدہ، کیک اسپائس پاؤڈر اور دار چینی پاؤڈر ڈال کر بیٹر کی مدد سے اچھی طرح بیٹ کرلیں۔
- پھر اس میں دودھ ڈال کر اس کا بیٹر بنا کر آدھے گھنٹے کےلئے فریج میں رکھ دیں۔
- پھر اسے بیل کر کوکیز کٹر کی مدد سے کاٹ کر بیکنگ ٹرے پر رکھ لیں۔
- پھر اسے دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر دس منٹ کےلئے بیک کریں۔
- اب کوکیز کو نکال کر انڈے کی سفیدی کے ساتھ برش کرکے دوبارہ دس منٹ کےلئے بیک کر دیں۔
- پھر کاسٹر شوگر ڈال کر وائر ریک پر رکھ کر ٹھنڈا کرلیں۔