اجزا
- لیمب چوپس چار سو گرام
- اوریگانو ایک کھانے کا چمچ
- نمک حسب ذائقہ
- سفید مرچ حسب ذائقہ
- لہسن ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
- پپیتا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
- لیمن جوس ایک کھانے کا چمچ
- چکن اسٹاک دو کھانے کے چمچ
- سویا ساس دو کھانے کے چمچ
- ہری مرچ گارنش کے لئے
- ہرا دھنیا گارنش کے لئے
ترکیب
- سب سے پہلے لیمب چوپ کو اوریگانو اور نمک لگا کر فرائی کرلیں۔
- پھر چکن اسٹاک کیساتھ تمام اجزاء ڈال کر چوپ پکالیں۔
- اب لیمب چوپ پلیٹ میں ہری مرچ اور ہرے دھنیے سے سجا کر ساس کے ساتھ سرو کریں۔