حیدرآبادی دہی بڑے چاٹ مصالحہ کے ساتھ

Home » Recipes » Urdu Recipes » حیدرآبادی دہی بڑے چاٹ مصالحہ کے ساتھ
9f289703fdf87a4c81cb1837f17ea095

اجزآ

  • (ماش دال ایک پاؤ (چھ گھنٹے پانی میں بھیگی ہوئی
  • (سفید زیرہ ڈیڑھ چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا
  • (لال مرچ گول دس عدد (بھنی اور پسی ہوئی
  • بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • نمک ایک چائے کا چمچ
  • دہی ایک کلو
  • (چینی تین کھانے کے چمچ (پسی ہوئی
  • تیل ڈیپ فرائنگ کے لئے
  • چاٹ مصالحہ دو چائے کے چمچ
  • :بگھار کے لئے
  • تیل تین کھانے کے چمچ
  • کری پتے دس سے بارہ عدد
  • رائی دانہ آدھا چائے کا چمچ
  • میتھی دانہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • (لال مرچ چار عدد (گول
  • سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ

ترکیب

  1. دال کو تھوڑے سے پانی کے ساتھ بلینڈر میں بلینڈ کرکے پیسٹ بنا لیں۔
  2. اب اسے پیالے میں نکال کر اس میں آدھا سفید زیرہ، آدھی لال مرچ اور بیکنگ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے بیٹر تیار کرلیں۔
  3. ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں ایک ایک کھانے کا چمچ کرکے بیٹر ڈال دیں۔
  4. اور درمیانی آنچ پر فرائی کریں یہاں تک کہ سنہرہ رنگ آجائے۔
  5. اب بڑے چولہے سے ہٹا کر نمک، باقی لال مرچ اور باقی زیرہ کے ساتھ نیم گرم پانی میں بھگو دیں۔
  6. تیس منٹ کے لئے پانی میں بھیگا رہنے دیں۔
  7. پھر پانی سے نکال کر ہتھیلیوں کی مدد سے پانی کو نچوڑ لیں۔
  8. دہی کو چینی، نمک اور پانی کے ساتھ مکس کرلیں یہاں تک کہ ہموار ہوجائے۔
  9. اب آدھے دہی کے مکسچر کو ڈش میں پھیلا دیں اور اوپر بڑے رکھ دیں۔
  10. اب ایک پین میں تیل، کری پتہ، رائی دانہ، میتھی دانہ، لال مرچ اور سفید زیرہ ڈال کر بگھار تیار لیں۔
  11. پھر بقیہ دہی ڈال دیں اور آخر میں بگھار لگا دیں۔
  12. چاٹ مصالحہ چھڑک کر سرو کریں۔

You May Like

10 Best Pizza Places in Vancouver, British Columbia (Canada)

Discover the top 10 pizza places in Vancouver, British Columbia! Indulge in delectable flavors and authentic ingredients at these renowned eateries. From traditional Neapolitan-style pizzas to innovative gourmet creations, explore a diverse range of culinary delights. Savor the perfect balance of crisp crusts, tantalizing toppings, and melt-in-your-mouth cheese. Whether you’re a local or a visitor, these pizza destinations will satisfy your cravings and leave you wanting more. Plan your next pizza adventure in Vancouver today!

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography

pms juice

P.A.M. Juice

Blend pineapple, apples, mint leaves, and lime juice together in a blender until smooth. Add water, if desired, or strain to reach desired consistency.

Daal Baati

Daal Baati

Ingredients Moong ki daal ¼ cup Masoor ki daal ¼