اجزا
- گوشت آدھا کلو
- گھی ساٹھ گرام
- ادرک ایک چھوٹی گانٹھ
- (کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
- نمک حسبِ ذائقہ
- لہسن ایک پوتھی
ترکیب
- گوشت کی چھوٹی چھوٹی بوٹیاں کرلیں اور نمک، کالی مرچ ڈال کر مِکس کرلیں۔
- ادرک اور لہسن کو پیس کر نمک اور کالی مرچوں سے ملا لیں اور اس مصالحے کو بوٹیوں پر اچھی طرح لگائیں۔
- آگ پر جالی رکھیں اور بوٹیاں سینک کر پختہ کریں۔
- اس دوران ان پر گھی ٹپکاتے رہیں تیار ہونے پر چٹنی کے ساتھ سَرو کریں۔